لاہور (نمائندہ جنگ) وزارت داخلہ نے سابق وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز شریف، سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے سمری ای سی ایل کمیٹی کو ارسال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ کمیٹی کی سفار شا ت وفاقی کابینہ کو بھجوائی جائیں گی جو حتمی فیصلہ کرے گی۔ ذرائع کے مطابق، نیب نے شہباز شریف، خواجہ سعد رفیق، سلمان رفیق، حمزہ شہباز اور سلمان شہباز کے نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ میں شامل کرنے کے لئے وزارت داخلہ کو الگ الگ درخواستیں ارسال کر رکھی ہیں اور ان درخواستوں کے ساتھ مذکورہ شخصیات کے خلاف چلنے والی انکوائریوں اور تحقیقات کی رپورٹس بھی لگائی گئی ہیں۔