• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نادرا ملازمین کو جلد ترقیاں دیدی جائینگی، ڈائریکٹر جنرل

پشاور(سٹاف رپورٹر)نادرا یونین کے صدر سلیم شیرپائو‘ وائس چیئر مین سلطان یوسف روغانی اور آفس سیکرٹری فیصل اکبر نے منگل کے روز ڈائریکٹر جنرل رجسٹریشن کرنل (ر) طلحہ سعید سے ان کے دفتر عمر شریف پلازہ ایریا اسلام آباد میں ملاقات کی ۔ڈائریکٹر جنرل نے واشگاف الفاظ میں بتایا کہ رجسٹریشن ملازمین میرے فیملی کی مانند ہیں ان کے ہر قسم مسائل ومشکلات اور پروموشن جیسے مسائل کے حل کیلئے تمام تر اقدامات اٹھائے جائینگے ،اور بہت جلد تمام اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹس کو گریڈ 16 میں ترقیاں دی جائینگی۔ ڈی جی نادرا نے مزید بتایا کہ بہت جلد ٹیکنیکل اسسٹنٹ کی پروموشن میں حائل آٹھ سال کا وقفہ پانچ سال کرکے تمام کو اسسٹنٹ ڈائریکٹر کی پوسٹ پر ترقیاں دی جائینگی ۔ سلیم شیرپائو نےچیئر مین نادرا سے مطالبہ کیا کہ ڈی جی کا حالیہ تبادلہ منسوخ کروائیں ۔
تازہ ترین