• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مولانا عبدالوہاب کی تبلیغ سے ہزاروں غیر مسلم مشرف بہ اسلام ہوئے، مولانا انوار الحق حقانی

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)صوبائی خطیب مولانا انوار الحق حقانی نے عالم اسلام کے بزرگ ترین شخصیت تبلیغی جماعت پاکستان کے امیر حاجی عبدالوہاب کے سانحہ ارتحال پر انتہائی دکھ اور غم کا اظہار کیا پون صدی پر محیط دعوت وتبلیغ کی عظیم محنت کے میدان میں انہوں نے اپنی زندگی گزاری وہ فنافی التبلیغ تھے دنیا بھر میں ان کے معتقدین کا ایک وسیع حلقہ ہے تبلیغ کی محنت سے ہزاروں غیر مسلم مشرف بہ اسلام ہوئے جبکہ کروڑوں مسلمانوں کی زندگیوں میں شریعت کے احکامات زندہ ہوئے شراب وکباب رقص وسرور میں مشغول افراد آخرت کی زندگی بھول جانے والے لوگ توبہ تائب ہوئے وہ عبادات کے پابند اور شب بیدار اور رب غفور وکریم کے سامنے گریہ و زاری کرنے والے بنے مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے مرکزی جامع مسجد کوئٹہ میں فاتحہ خوانی دعائے مغفرت کی گئی اللہ تعالیٰ انہیں جنت الفردوس میں جگہ ان کی زندگی کے حسنات کو شرف قبولیت عطاء فرمائے۔
تازہ ترین