• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

نقیب اللہ قتل کیس، راؤ انوار و دیگر ملزمان پیش ہوگئے

کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت میں نقیب اللہ قتل کیس کی سماعت کے دوران سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار و دیگر ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔

کیس کے تفتیشی افسر کی عدم موجودگی پر عدالت نے سماعت بغیر کارروائی کے 28 نومبر تک ملتوی کر دی۔

تفتیشی افسر کی جانب سے آج کیس کے مفرور ملزمان سے متعلق رپورٹ پیش کی جانی تھی۔

واضح رہے کہ نوجوان نقیب اللہ محسود سمیت 4افراد کو 13 جنوری 2018ء کو کراچی میں ماورائے عدالت قتل کیا گیا تھا، ان کے پولیس مقابلے میں قتل کے الزام میں سابق ایس ایس پی ملیر راؤ انوار اور دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا۔

ملزم راؤ انوار، ڈی ایس پی قمر سمیت 5 ملزمان اس کیس میں ضمانت پر رہا ہیں، ملزمان کے خلاف شاہ لطیف ٹاؤن اور سچل تھانے میں 3 مقدمات درج ہیں۔

تازہ ترین