• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سکندر قیوم ضم شدہ قبائلی علاقوں کے ترقیاتی ادارہ کے چیف ایگزیکٹو مقرر

پشاور (نامہ نگار)خیبرپختونخوا حکومت نے سابقہ قبائلی علاقوں کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کو اضافی چارج سونپنے کے علاوہ ایک افسر کے تبادلے اور تقرری کے احکاما ت جاری کئے ہیں ۔اس سلسلے میں اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی جانب سے جاری اعلامیوں کے مطابق حکومت نے صوبہ میں ضم شدہ علاقوں کے ایڈیشنل چیف سیکرٹری کیپٹن(ریٹائرڈ) سکندر قیوم (PAS-BS-21) کو ضم شدہ علاقوں کی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو کی پوسٹ کا اضافی چارج تفویض کردیا ہے جبکہ سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ ارشد مجید (PAS-BS-20)کو ضم شدہ علاقوں کی ڈیویلپمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹیو کے اضافی چارج سے فارغ کر دیا گیا ہے۔اسی طرح اسٹیبلشمنٹ ڈیپارٹمنٹ میں اپنی تعیناتی کے منتظر محمد کبیر آفریدی (پی ایم ایس -بی ایس 18-) کی عوامی مفادمیں فوری طور پر اپنی ہی تنخواہ اور سکیل میں بحیثیت ایڈیشنل سیکرٹری محکمہ داخلہ و قبائل امور تعیناتی کے احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
تازہ ترین