• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

غلط انتقالات کرنیوالے ملزم کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری

پشاور( نیوز رپورٹر)پشاور کی احتساب عدالت کے جج منیرہ عباسی نے ملک حبیب وغیرہ ریفرنس میں گواہ عزیز خان آ فریدی کی عدم پیشی پر اس کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔استغاثہ کے مطابق ملزمان ملک حبیب وغیرہ پر لوگوں سے گاڑیوں اور غیرقانونی زمینوں پر غلط انتقالات کے عوض لوگوں سے دھوکہ دہی کے ذریعے 20کرورڑ سے زائدکے غبن کا الزام ہے۔ گزشتہ روز جب کیس کی سماعت ہوئی تو اس موقع پر گواہ عزیز خان آفرید ی ولد شمشاد خان سکنہ کوکی خیل جمرود عدالت میں پیش نہیں ہوئے ،جس پر معز ز جج نے عزیز خان آفریدی کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کرکے ڈی سی خیبر کو اگلی سماعت 6دسمبر کو گرفتارکرکے گواہ کو عدالت میں پیش کرنے کے احکامات جاری کردیئے ۔
تازہ ترین