• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کرسمس کی خریداری کرتے ہوئے آنکھیں اورکان کھلے رکھیں،نک الڈورتھ

لندن( پی اے ) انسداد دہشت گردی سے متعلق ادارے کے سربراہوں نے کرسمس کی خریداری کرنے اور کاروبار کرنے والوں سے کہاہے کہ وہ کرسمس کی خریداری کرتے ہوئے اپنی آنکھیں اور کان کھلے رکھیں زیادہ ہوشیار اور چوکس رہیں اور اپنے اردگرد خصوصی نظر رکھیں،اور کسی بھی مشکوک صورتحال میں کسی بھی ممکنہ حملے کاقلع قمع کرنے کیلئے ان سے رابطہ کریں، اگرچہ اس تہوار کے خطرات میں اضافے کے باوجود کوئی خصوصی انٹیلی جنس نظر نہیں آرہی ہے لیکن مصروف شہروں اورسٹی سینٹرز میں سیکورٹی کے خصوصی اقدام کئے گئے ہیں، پولیس کی حفاظتی اور حکمت عملی کی تیاری کے نیشنل کوآرڈی نیٹر نک الڈورتھ کاکہناہے کہ اب جبکہ لوگ تہوار کے موقع پر خوشی سے سرشار ہیں انھیںمجمع کے مقامات پر پولیس پیٹرول اوراضافی سیکورٹی نظر آئے گی،انھوں نے کہا کہ پورے برطانیہ میں غیر متوقع تعیناتیوں سے ایک اضافی حفاظتی صف بندی نظر آئے گی،اس موقع پر خصوصی طورپر تربیت یافتہ باوردی اورسادہ لباس افسران کسی بھی متوقع خطرے اورگڑبڑ کاپتہ چلانے اور اسے ناکام بناکرعوام اور کاروبار کرنے والوں کو کسی بھی ناخوشگوار واقعے سے بچانےکیلئے کام کریں گے۔انسداد دہشت گردی پولیس کانیٹ ورک اپنی نوعیت کیسب سے بڑی تشہیری مہم شروع کررہی ہے جس کے تحت کرسمس کی مصروف تقریبات کے مقامات پر سیکورٹی میسیجنگ دکھائی جاتی رہے گی تاکہ عوام کویہ معلوم ہو کہ دہشت گردی سے نمٹنے کے حوالے سے وہ کیاکردار ادا کرسکتے ہیں۔
تازہ ترین