• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی سمیت پنجاب کی سات پی ایچ ایز کو 175ملین کی گرانٹ جاری

راولپنڈی ( اپنے نامہ نگار سے ) پنجاب حکومت نے ملازمین کی تنخواہوں کیلئے راولپنڈی سمیت پنجاب کی سات پارکس اینڈ ہارٹیکلچراتھارٹیز کو پہلے کوارٹرکیلئے 175.701ملین روپے کی گرانٹ ریلیز کر دی ۔ذرائع کے مطابق ان سات اتھارٹیز کیلئے رواں مالی سال کے بجٹ میں مجموعی طور پر 576.761ملین روپے کی رقم مختص کی گئی ہے ، فنانس ڈیپارٹمنٹ نے پہلے کوارٹر جولائی تا ستمبر 2018ء کیلئے جاری رقم میں ملتان پی ایچ اے کیلئے 75ملین روپے ، راولپنڈی کیلئے 40ملین ، ڈی جی خان ، ساہیوال پی ایچ اے کیلئے 11،11ملین ، سرگودھا کیلئے 16اور بہاولپور پی ایچ اے کیلئے 12ملین روپے جاری کئے ہیں ، عدلیہ کی طرف سے پبلک مقامات سے بل بورڈز کو ہٹانے کے فیصلے کے بعد سے ان اداروں کی بھی سالانہ کروڑوں روپے کی آمدن متاثر ہوگی جس سے ان اداروں کیلئے اپنے ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی مشکل ہو چکی تھی ایسے میں حکومت کی طرف سے جاری رقوم کے بعد ان اداروں کو ملازمین کو تنخواہوں کی ادائیگی کا مسئلہ کسی حد تک حل ہو جائے گا۔
تازہ ترین