اسلام آباد (خصوصی نامہ نگا ر)اسلام آباد پولیس نے پیر کو از خود گھر سےڈیرہ اسماعیل خان پہنچ جانے والے سی ڈی اے کے ڈپٹی ڈائریکٹر ایا زخان کو اسسٹنٹ کمشنر صدر سرکل سعد بن اسد کی عدالت میںپیش کر دیا جہاں انہوں نے زیر دفعہ 164 اپنا اقبالی بیان قلمبند کر اتے ہوئے بتایا کہ ا ن کی دو بیویاں ہیں ۔جی 13 میں رہائش پذیر ان کی بیوی نے ان کی مرضی کے خلاف بیٹی کی شادی طے کی تھی جس پر وہ اپنی مرضی سے اپنے دوست کے پاس چلے گئے تھے کسی نے اغواء نہیں کیا تھا۔ اتفاق سے ان کے موبائیل فون بند ہو گئے تھے جس کے باعث وہ گھر والوںکو اطلاع نہیں دے سکے تھے، اپنے اس اقدام پرمعذرت خواہ ہیں۔