• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف کریک ڈاؤن


کراچی میں کم عمر ڈرائیورز کے خلاف ٹریفک پولیس نے کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ شہر کے مختلف ٹریفک سیکشنز کی پولیس نے درجنوں بچوں کو حراست میں لے کر موٹرسائیکلیں ضبط کرلیں۔

اعلی پولیس حکام کے ہدایت پر کراچی میں میٹروپول پر واقع کینٹ ٹریفک سیکشن پولیس نے تین طالب علموں سمیت آٹھ بچوں کو حراست میں لے کر موٹرسائیکلیں ضبط کیں جن میں سے دو کم عمر ڈرائیور کو جرمانہ کرنے کے بعد ان کے والدین کے حوالے کیا۔

ٹریفک سیکشن کینٹ کے انچارج انسپکٹر مہتاب کے مطابق کم عمر بچے حادثات کا سبب بھی بن رہے ہیں جس میں کئی کا جانی نقصان بھی ہوا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ یہ مہم جاری ہے اور اب تک اسکولوں کے 3 طالب علم سمیت آٹھ بچوں کو حراست میں لیا ان کی موٹرسائیکلیں ضبط کر لیں اور انہیں جرمانے کئے گئے۔

پولیس نے ان بچوں کو ٹریفک سیکشنز میں بٹھا رکھا تھا اور فون کر کے ان کے والدین کو بلوایا گیا۔

دو بچوں کے والدین نے خود ٹریفک سیکشن پہنچ کر بچوں کو کیے گئے جرمانوں کے چالان جمع کرائے پولیس سے معذرت کی اور بچے اور موٹر سائیکل لے کر چلے گئے۔

تازہ ترین