لاہور ہائی کورٹ نے مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی درخواست ضمانت قبل از گرفتاری نمٹا دی۔
لاہورہائیکورٹ میں حمزہ شہباز کی حفاظتی ضمانت کی درخواست پر جسٹس طارق عباسی کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سماعت کی۔
حمزہ شہباز شریف کے وکیل نے عدالت میں دلائل میں کہا کہ پریم کورٹ کا فیصلہ ہےملزم کوگرفتاری سے 10 دن پہلے آگاہ کیا جائے گا۔
عدالت نے نیب پراسیکیوٹر سے سوال کیا کہ کیا حمزہ شہباز کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے گئے ہیں۔
نیب پراسیکیوٹر نے کہا کہ حمزہ شہبازشریف کے وارنٹ گرفتاری بھی جاری نہیں کیے گئے،۔ جس پر عدالت نے حمزہ شہبازکے وکیل سے استفسار کیا کہ وارنٹ ہی جاری نہیں ہوئےتو درخواست کیوں دائر کررہے ہیں؟؟