• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ایک اور برفانی یلغار کی پیشگوئی، بعض علاقے آئس لینڈ سے بھی زیادہ سرد ہوجائیں گے

لندن( نیوز ڈیسک) برطانیہ پر ایک اور برفانی یلغار اگلے چند روز میں متوقع ہے جس کی وجہ سے بعض علاقے آئس لینڈ سے بھی زیادہ سرد ہوجائیں گے۔محکمہ موسمیات کے مطابق اس ہفتے یخ بستہ ہوائیں چلیں گی ،بعض علاقوں میں برفباری کے بجائے برفانی جھکڑ چلیں گےجبکہ بعض علاقوں میں درجہ حرارت منفی5تک ہوسکتاہے جبکہ تیز ہوائوں کی وجہ سے سردی کی شدت اس سے بھی زیادہ محسوس کی جاسکتی ہے۔اسی طرح کی بستہ ہوائوں سے صورت حال نقطہ انجماد جیسی ہوسکتی ہے۔فی الوقت مشرقی سمت سے چلنے والی ہوائوں کی وجہ سے درجہ حرارت میں مزید کمی ہوجائے گی موسمیات کی انتہائی محتاط پیش گوئی کے مطابق سخت سردی کی یہ لہر کم وبیش2 ہفتے تک جاری رہنے کا امکان ہےبدھ کو نارتھ لندن میں تیز بارش ہونے کی بھی پیشگوئی کی گئی ہےماہر موسمیات کے مطابق ہوا کاکم دبائو اختتام ہفتہ شمال مغرب سے شمال کی یخ بستہ ہوائیں لے کر داخل ہوگا جس کی وجہ سے شمالی علاقوں کو شدید سرد موسم کاسامنا کرنا پڑے گا۔
تازہ ترین