• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کالعدم تنظیموں کا سوشل میڈیا پیج چلانے کے ملزمان کی درخواست ضمانت پر فریقین سے جواب طلب

اسلام آباد (خبر نگار) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق نے کالعدم تنظیموں کے سوشل میڈیا پیج چلانے کے الزام میں گرفتار دو ملزمان کی درخواست ضمانت پر فریقین سے جواب طلب کر لیا ہے۔ منگل کو ملزمان سبطین الحسن اور حمزہ نقوی کی طرف سے ان کے وکیل نے پیش ہو کر موقف اختیار کیا کہ ملزمان کے خلاف انسداد الیکٹرانک کرائم عدالت میں کیس چل رہا ہے،کیس کا ٹرائل مکمل ہونے تک ضمانت بعد از گرفتاری منظور کی جائے۔ عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت ملتوی کر دی۔ واضح رہے کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمان سبطین الحسن اور حمزہ نقوی کی درخواست ضمانت مسترد کر دی تھی،ملزمان پر کالعدم تنظیم لشکر جھنگوی اور تحریک جعفریہ پاکستان کا سوشل میڈیا چلانے کا الزام ہے۔

تازہ ترین