کراچی( اسٹاف رپورٹر )سندھ اسمبلی میں منگل کو پاکستان مسلم لیگ (ن) کی خاتون سورٹھ تھیبو نے کہا ہے کہ ایک ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق دادو اور مورو میں دہشت گردی کا خطرہ ہے ۔ نکتہ اعتراض پربات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دادو اور مورو میں دہشت گرد کارروائیاں کر سکتے ہیں ۔ حکومت نے اس ضمن میں کیا اقدامات کیے ہیں ۔ سینئر وزیر نثار احمد کھوڑو نے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ فاضل رکن کا کس ایجنسی سے رابطہ ہے ۔ ہمیں ایسی کوئی رپورٹ نہیں ملی ہے ۔فاضل رکن کو پرائیویٹ طور پر یہ رپورٹ ملی ہو گی ۔ حکومت سندھ پورے صوبے میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے اپنی ذمہ داریوں سے آگاہ ہے ۔