• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ریاستی امور ریاست مدینہ طرز پر ڈھالنے کیلئے اجتماعی مفادات کو ترجیح دی جائے، صدر ،وزیراعظم

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) صدر ڈاکٹر عارف علوی اور وزیراعظم عمران خان نے قوم سے کہا ہے ریاستی امور کو ریاست مدینہ کی طرز پر ڈھالنے کیلئے دینی، قومی اور اجتماعی مفادات کو ترجیح دی جائے، لوگ اپنی سوچ اور رویوں میں مثبت تبدیلی لائیں، تعلیمات نبوی کے مطابق اپنے اندر اتحاد و اتفاق، عفودرگزر، برداشت ، مذہبی رواداری اور مفاہمتی عمل پر مبنی اوصاف پیدا کرکے ہر قسم کے چیلنجز کا مقابلہ کرسکتے ہیں، عید میلاد النبیؐ کے موقع پر قوم کے نام اپنے پیغام میں صدر عارف علوی نے سرکار دوعالم کی آمد اور تعلیمات سے انسانی زندگی کے ہر گوشے میں عظیم انقلاب برپا ہوگیا ،سرکارِ دوعالم ؐکی حیاتِ مقدسہ ہمارے لئے کھلی کتاب ہے، جو روزمرہ کے معاملات میں ہماری مکمل رہنمائی کرتی ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ ریاست مدینہ انسانی فلاح وبہبود کے حوالہ سے ایک ایسی مثالی ریاست تھی جسکی دنیا میں کوئی نظیر نہیں ملتی، موجودہ حکومت کی کوشش ہے کہ ریاستی اُمور کے حوالے سے اس مثالی ریاست سے بھرپور رہنمائی حاصل کریں جو ہمارے لئے رہنمائی کا سب سے بڑا اور موثر ذریعہ بھی ہے۔
تازہ ترین