اسلام آباد (خصوصی رپورٹ) مسلم لیگ ن کی رہنما مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ علیمہ باجی کے لئے جے آئی ٹی کب بنے گی، موجودہ حکومت نااہل ہے، یو ٹرن وزیر اعظم نے ازخود اپنے یو ٹرن کا اعتراف کر لیا، موجودہ حکومت نے ہر شخص کی پگڑی اچھالی ہے چور چور کہہ کر سیاسی انتقام لیا جا رہا ہے لیکن 100دن کے عوام سے ہونے والے وعدوں پر یو ٹرن نہیں لینے دیں گے اور نہ اپوزیشن اس پر خاموش بیٹھے گی،عمران اپنا گھر ریگولر ائز اوردوسروں کاگراتے ہیں،یہ نہیں بتایا جارہا علیمہ خان کی پراپرٹی کہاں سے آئی،احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگوکرتےہوئے انہوں نے کہاکہ وزیراعظم کو زکوة اور تعلیم کے پیسوں کی خورد برد کا بھی عوام کو جواب دینا ہو گا ، عمران خان آپ اپنے گھر کو ریگولرائز کراتے ہیں اور دوسروں کے گراتے ہیں۔