• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور میں شوہر کے ہاتھوں دو بیویاں قتل

لاہور کے علاقے ستوکتلہ میں ایک شخص نے گھریلو جھگڑے پر فائرنگ کرکے اپنی دو بیویوں کو قتل کردیا، پولیس نے لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی ہیں۔

پولیس کے مطابق ستوکتلہ کے رہائشی ریاست عرف جگا نے دو شادیاں کر رکھی تھیں اور اس کی دونوں بیویاں ایک ہی گھر میں رہتی تھیں۔

پولیس کے مطابق قتل ہونے والی خواتین میں 40 سالہ بشری بی بی اور 42 سالہ نسرین شامل ہیں، پولیس اور فرانزک ٹیم نے جائے واردات سے شواہد اکھٹے کرکے لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے منتقل کردیا ہے۔

تازہ ترین