بلوچستان کے ضلع سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، زلزلے کے جھٹکوں کی ریکٹراسکیل پر شدت 2 اعشاریہ 8 ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق صبح 8 بجکر28 منٹ پر سبی میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، جس کی شدت ریکٹر اسکیل پر 2اعشاریہ 8ریکارڈ کی گئی ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کا یہ بھی کہنا ہے کہ زلزلے کا مرکز سبی سے 54کلو میٹر دور شمال میں تھا او زیرزمین اس کی گہرائی 10کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔
زلزلہ ہلکی نوعیت کا تھا اس لیے اس سے کسی قسم کا کوئی نقصان نہیں ہوا۔