• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آج بحریہ گرینڈ مسجد میں ہزاروں مسلمان موئے مبارک کی زیارت کر سکیں گے

اسلام آباد (حنیف خالد) چیئرمین بحریہ ٹائون ملک ریاض حسین نے فرزندان توحید کی خاطر آنحضورؐ کی ریش مبارک کے بال کی نمائش کے اقدامات ہنگامی طور پر مکمل کرا لئے ہیں۔ آج سب سے پہلے لاہور میں واقع بحریہ گرینڈ مسجد میں بعداز نماز جمعہ سے نماز عصر تک مرد حضرات قطار میں کھڑے ہو کر موئے مبارک کی زیارت کر سکیں گے جبکہ نماز عصر سے نماز مغرب تک خواتین کو موئے مبارک کی زیارت کرانے کے انتظامات کئے گئے ہیں۔ اس موقع پر نہ صرف ہزاروں لوگ لاہور سے بلکہ اردگرد کے شہروں سے بھی گرینڈ مسجد بحریہ ٹائون لاہور میں نماز جمعہ ادا کرینگے۔ یہ گرینڈ مسجد دنیا کی ساتویں سب سے بڑی مسجد قرار دی گئی ہے اور نمازیوں کے سمائے جانے کے اعتبار سے پاکستان کی پہلی سب سے بڑی مسجد ہے۔
تازہ ترین