• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعلیٰ کا چینی قونصلیٹ پر حملے کا نوٹس، قونصل جنرل سے رابطہ

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے چینی قونصلیٹ کے پاس فائرنگ کا نوٹس لے لیا انہوں نے چینی قونصل جنرل سے ٹیلیفون پر بھی رابطہ کیا ہے۔

مراد علی شاہ نے چینی قونصل جنرل سے ٹیلیفون پر رابطے میں کہا کہ  آپ اطمینان رکھیں سب ٹھیک ہوجائے گا۔

وزیراعلیٰ  نے ان سے کہا کہ میں نے ڈی جی رینجرز اور آئی جی پولیس کو بھی ہدایت دی ہے،  وہ حملہ آوروں کے خلاف بھرپور آپریشن کر رہے ہیں۔

دوسری جانب وزیراعلی سندھ نے واقعے پر ایڈیشنل آئی جی پولیس کو فون کیا ، انہوں نے اس موقع پر پولیس کی مزید فورس کو بھیجنے کی ہدایت جاری کی ۔

مراد علی شاہ نے ایڈیشنل آئی جی کو ہدایت کی کہ مجھے پل پل کی خبر دیتے رہیں اور آپ خود وہاں کی نگرانی کریں۔

وزیراعلیٰ سندھ نے مزید ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ چائنیز قونصلیٹ میں موجود عملے کی حفاظت کو یقینی بنایا جائے۔

تازہ ترین