• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

دبئی:خواتین پولیس کا ڈھائی سو ٹن وزنی جہازکھینچنے کاریکارڈقائم

طاقتورخواتین نے 240ٹن وزنی بھاری بھرکم جہاز 100میٹر تک کھینچ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کردیا۔


بھاری بھرکم وزن اٹھا کر مقابلہ جیتنے کے تو کئی ایونٹس آپ کی نظروں سے یقیناًگزریں ہونگے لیکن ہاتھو ں کے ذریعے بھاری بھرکم جہازکھینچناہر کسی کے بس کی بات نہیں۔

دبئی میں جاری فٹنس چیلنج کو قبول کرتے ہوئے خواتین پولیس اہلکاروں نے اپنی مہارت کا شاندار مظاہرہ پیش کیا اور 240ٹن وزنی بھاری بھرکم جہاز100میٹر تک کھینچ کر نیا عالمی ریکارڈ قائم کرلیا ہے۔

ستتر (77)جانبازخواتین اہلکاروں نے ہاتھوں کے ذریعے جہاز سے بندھی رسی کو کھینچتے ہوئے سو میٹر کا فاصلہ طے کیا اور ایسا دلچسپ کارنامہ سر انجام دیا کہ دیکھنے والے نہ صرف حیران رہ گئے بلکہ ان کی طاقت و مہارت کی داد دینے پر مجبور ہوگئے۔

تازہ ترین