• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف کو فوری علاج معالجے کی ضرورت ہے، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ نیب کے عقوبت خانے لوگوں کو اذیت پہنچانے کے لیے بنائے گئے ہیں، شہباز شریف کی رپورٹ ظاہر کرتی ہے کہ انہیں فوری اور مسلسل علاج معالجے کی ضرورت ہے۔

مریم اورنگزیب نے شہباز شریف کی میڈيکل رپورٹ پر چیئرمین نیب سے نوٹس لینے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ امید ہے شہباز شریف کو طبی امداد دی جائے گی اور بہتر ماحول فراہم کیا جائے گا۔

ن لیگی رہنما کا کہنا ہے کہ شہباز شریف کینسر کے مرض میں مبتلا رہے ہیں، ان کا چیک اپ ریگولر ہونا چاہیے، اُنہیں ڈاکٹر کی ضرورت ہوتی ہے لیکن ڈاکٹر موجود نہیں ہوتا۔

ترجمان ن لیگ نے مزید کہا کہ شہبازشریف کا بلڈ ٹیسٹ درست نہیں آیا، رپورٹ کسی کینسر کے ماہر ڈاکٹر کو دکھائی جائے گی، امید ہے ڈی جی اور چیئرمین نیب نوٹس لیں گے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ شہبازشریف کو بلایا کسی اور کیس میں گرفتار کسی اور کیس میں کیا، ڈھائی سال سے شریف فیملی کے خلاف احتساب چل رہا ہے، ہم نہ احتساب سے گھبرائے ہیں نہ گھبرائیں گے۔

انہوں نے مسلم لیگ کے سپورٹرز اور کارکنوں سے شہبازشریف کی صحتیابی کیلئے دعا کی بھی اپیل کی۔

تازہ ترین