پشاور( مانیٹرنگ ڈیسک )ہری پور کے علاقے رجوعیہ میں بچوں کی لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے ۔ اس دوران فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد قتل ہوگئے۔علاقہ رجوعیہ میں بچے کرکٹ میچ کے دوران کسی بات پر الجھ پڑے،بڑے بھی لڑ پڑے،تھانہ آنے والے افراد پر بھی فائرنگ کر دی ، ہری پور کے گاؤں رجوعیہ میں کرکٹ میچ کے دوران بچوں کی کسی بات پر لڑائی ہوگئی، اس لڑائی میں بڑے بھی کود پڑے، اور دوطرفہ فائرنگ کے نتیجے میں 7 افراد جاں بحق ہوگئے۔پولیس کے مطابق بچوں کا کرکٹ میچ دو گروپوں میں تصادم کی وجہ بنا اور دونوں طرف سے فائرنگ کی گئی، فائرنگ کے نتیجے میں 3 افراد موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے ۔