• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس پاکستان کے حکم پرمحکمہ اوقاف کے فرانزک آڈٹ کا کام شروع

لاہور(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس آف پاکستان کے احکامات کی تکمیل میں محکمہ اوقاف کے فرانزک آڈٹ کا کام شروع ہو گیا ہے۔ ابتدائی طور پر متعدد آڈٹ آفیسرز نے لاہور کے مختلف سرکلز منیجرز کے دفاتر میں ڈیرے لگا لئے ہیں۔پہلے روز ہی آڈٹیٹرز کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔محکمہ اوقاف میں حکومت پنجاب کے فنانشل رولز ابھی تک لاگو نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ ڈرائنگ اینڈ ڈسبر سنگ آفیسرز کے اختیارات ڈائریکٹر فنانس کے پاس ہونے کی بجائے اسسٹنٹ ڈائریکٹر ایڈمنسٹریشن کے پاس ہونے کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ ڈیلی ویجز ملازمین ترقیاتی منصوبے کیلئے رکھے جاتے ہیں، تاہم محکمہ اوقاف میں ڈیلی ویجز ملازمین بھرتی کرنے کا کوئی مروجہ قانون نہیں ہے۔ اوقاف میں ڈیلی ویجز ملازمین کو کس کے کہنے پر کس اختیار کے تحت بھرتی کیا گیا، اس بابت ریکارڈ دستیاب نہیں ہے۔ محکمانہ بجٹ بنانے اور اسکی یوٹیلائزیشن کا طریقہ کار بھی حکومت پنجاب کے قوانین کے ساتھ ربط نہیں رکھتا۔ وقف مزاروں کی دیکھ بھال اور تزئین و آرائش کیلئے فنڈز آٹے میں نمک کے برابر بھی مختص نہیں کئے جاتے۔
تازہ ترین