• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان سپر ہاکی لیگ جنوری میں ہوگی، پی ایچ ایف

کراچی( اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی فیڈریشن نے تین برسوں سے التوا کا شکار پاکستان سپر ہاکی لیگ کی تاریخ کااعلان کردیا،ایونٹ آئندہ برس12 سے 19 جنوری تک نیشنل ہاکی اسٹیڈیم میں منعقد ہوگا ۔فیڈریشن کی جانب سے تشہیری ویڈیو بھی جاری کردی گئی ہے جس میں قومی کھلاڑیوں اورسیکرٹری پی ایچ ایف کا پیغام بھی شامل ہے۔ہاکی لیگ میں پاکستانی کھلاڑیوں کے ساتھ غیر ملکی کھلاڑی بھی شرکت کریں گے۔ ہاکی فیڈریشن نے فرنچائز کی فروخت،ٹی وی حقوق، ایڈورٹائزنگ ، ٹکٹوں کی فروخت سمیت تمام امورز کے متعلق درخواستیں طلب کرلی ہیں۔ پی ایچ ایف کے اشتہار میں ایک ہزار ڈالر ناقابل واپسی ڈرافٹ کے ساتھ تیس نومبر تک خواہشمندوں کو رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔
تازہ ترین