چیف جسٹس آف پاکستان، جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ کرپشن اور نااہلی کو ختم کر دیا تو پاکستان ترقی کی منزلوں کو اس طرح چھوئے گا جس طرح کوئی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرتا ہے ۔ان کا کہنا تھا کہ ڈیمز کی تعمیر کے لیے بچوں سے لے کر بوڑھوں تک سب پاکستانی پرجوش ہیں ۔ یہ کوئی عام صورت حال نہیں باقاعدہ مہم بن گئی ہے ۔ ایسا جذبہ شاید 65 کی جنگ میں نظر آیا تھا ۔
برمنگھم میں جیونیوز کی نمائندہ صائمہ ہاروں سے خصوصی بات چیت میں چیف جسٹس آف پاکستان ثاقب نثار کا کہنا تھا کہ مانچسٹر میں منعقدہ ڈیم فنڈ ریزنگ تقریب بہت کامیاب رہی ، اب آبادی پر قابو پانے اور پلاننگ سے متعلق سپریم کورٹ میں 12 یا13 دسمبرکوکانفرنس ہوگی۔آبادی پرقابو پانےکےلیے بھرپورطریقےسے جدو جہد کریں گے۔
اس سے پہلے برمنگھم میں ڈیمز فنڈ ریزنگ کی تقاریب سے خطاب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان کو اپنے آبی ذخائر اور پانی کے حق کا تحفظ کرنا ہے ، پانی کسی فیکٹری میں نہیں بنایا جاسکتا ۔ قدرت کی اس نعمت کی قدر کرنا ہوگی۔
کرپشن اور نااہلی کو ختم کر دیا تو پاکستان ترقی کی منزلوں کو اس طرح چھوئے گا جس طرح کوئی ماؤنٹ ایورسٹ سر کرتا ہے،چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے برمنگھم میں ڈیمز فنڈ ریزنگ کی تقاریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا پاکستان کو اپنے آبی ذخائر اور پانی کےحق کا تحفظ کرنا ہے ، پانی کسی فیکٹری میں نہیں بنایا جاسکتا ، قدرت کی اس نعمت کی قدر کرنا ہوگی۔