• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خانیوال ،حیدر آباد جانیوالی سکھ اسپیشل ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا

ملتان (نمائندہ جنگ) خانیوال میں حسن ابدال سے حیدر آباد جانے والی سکھ اسپیشل ٹرین کا انجن پٹری سے اتر گیا،انجن شنٹنگ کے دوران اترا جبکہ دنیا پور میں علامہ ایکسپریس کا انجن فیل ہوگیا تفصیلات کے مطابق سکھ سپیشل ٹرین خانیوال سٹیشن پر آئی جہاں پرانے انجن کو تبدیل کر کے متبادل انجن لگانا تھا لیکن مذکورہ انجن شنٹنگ کے دوران پٹری سے اتر گیا جس کی وجہ سے ریلوے کو 40 منٹ تاخیر سے پرانے انجن کے ساتھ ہی ٹرین حیدر آباد کے لئے چلانا پڑی جبکہ کچھی لگا کر متاثرہ انجن کو پٹری پر چڑھا دیا گیا علاوہ ازیں سیالکوٹ سے کراچی جانے والی علامہ اقبال ایکسپریس کا انجن نمبر 6354 دنیا پور میں فیل ہو گیا جسے سمہ سٹہ سے متبادل فراہم کر کے ٹرین تین گھنٹے کی تاخیر سے روانہ کی گئی۔
تازہ ترین