• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی کے 22انسپکٹرز سمیت 80 انسپکٹرز کا ترقی کیلئےانتخاب کرلیا گیا

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر) پنجاب پولیس میں انسپکٹرسے ڈی ایس پی کے عہدے پرترقی کے لئے ایڈوانس کلاس کورس10دسمبرسے چوہنگ ٹریننگ سنٹرلاہورمیں شروع ہوگا جس میں شرکت کیلئے راولپنڈی کے 22انسپکٹروں سمیت 80انسپکٹروں کاانتخاب کرلیا گیا۔ راولپنڈی ریجن سے کورس پربھیجے جانے والے انسپکٹروں میں حفیظ الرحمٰن ، رفاقت علی،آصف نواز، محمدصغیر،محمدسلیم ،محمدامیر،راجہ عبدالرشید، جواد انور، شجاعت علی بابر،ثناءاللہ،نصیراحمدشاہ،خالدمحمود،نعیم اختر، ارشد محمود، غلام عباس،محمدجہانگیر،افتخارملک ،سہیل ظفر، رضوان اللہ ،عابدمحمود شامل ہیں۔جب کہ راولپنڈی ٹریفک پولیس کے دوانسپکٹرزصداقت خان اور ابرار سرور بھی کورس کے لئے منتخب کئے گئے ہیں۔
تازہ ترین