ٹھٹھہ میں گزشتہ روز ڈوبنے والے دو بھائیوں کی لاشیں نہر سے نکال لی گئیں، تیسرے بھائی کو گزشتہ روز غوطہ خوروں نے ڈوبنے سے بچا لیا تھا۔
گزشتہ روز پکنک منانے کے لئے نیو کراچی سے ٹھٹھہ آنے والے تین نوجوان چھتو چند کے قریب نہر میں منہ دھوتے پھسل کر جا گرے تھے ۔
پولیس کے مطابق بھائی کوبچانے کے لیے 2 بھائیوں نے نہر میں چھلانگ لگا دی جس میں سے احمد نامی نوجوان کو بچا لیا گیا، جبکہ دو سگے بھائیوں رضوان کھتری اور فرحان کھتری کو بروقت ریسکیو نہ کیا جا سکا۔
ذرائع کے مطابق رضوان اور فرحان کی لاشوں کو آج ریسکیو کرکے نہر سے نکالا گیا ہے۔