• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گوجرانوالہ کے تعلیمی اداروں میں بغیر ہیلمٹ آنے پر پابندی

پنجاب حکومت کی جانب سے صوبے بھر میں موٹر سائیکل سواروں کے لیے ہیلمٹ کے استعمال کا شعور اجاگر کرنے اور اس کے لازمی پہننے کے لیے بھرپور عمل درآمد کے حوالے سے مسلسل اقدامات سامنے آرہے ہیں۔

ہیلمٹ کو لازمی جزو بنانے کے حوالے سے نئے اقدام کے طور پر پنجاب کے شہر گوجرانوالہ کے تعلیمی اداروں میں ہیلمٹ کے بغیر آنے والے موٹرسائیکل سواروں کے داخلے پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔

ہیلمٹ کی پابندی کا اطلاق گوجرانوالہ کے تمام سرکاری اورنجی اسکولوں اور کالجوں پرہوگا۔

چیف ٹریفک آفیسر غلام عباس تارڑ نے اس ضمن میں نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے جس کے مطابق سی ای او ایجوکیشن اس ہیلمٹ کی پابندی پر عملدرآمد یقینی بنائیں گے۔

تازہ ترین