اٹک ( نمائندہ جنگ )وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد کی گودروارہ سری پنجہ صاحب حسن ابدال آمد ،انہوں نےبھارت سے آئے سکھ یاتریوں کو پنجہ صاحب میں خوش آمدیدکہا ،گوردوارہ سری پنجہ صاحب کا دورہ کیا اوریاتریوں کی سہولتوں کاجائزہ لیا،انہوں نے بھارتی سکھوں سے ملاقات کی،ریلوے سے متعلق شکایات دور کرنے کی یقین دہانی کرائی ،انہوں نے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کو راولپنڈی ڈویژن کے حوالے کرنے احکامات بھی جاری کئے ، پنجہ صاحب آمد پر یاتریوں نےشیخ رشید کوپھولوں کے ہار پہنائے ،انہوں نے ریلوے اسٹیشن کا دورہ بھی کیا اورمسافروں کے لیے ناقص انتظامات پرسخت برہمی کا اظہارکیا،شیخ رشید نے حسن ابدال میں تجاوزات کے خلاف آپریشن کو غیر تسلی بخش قرار دیتے ہوئے 4 روز میں رپورٹ طلب کر لی،میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نےکہا 25 کروڑ روپے کی لاگت سےحسن ابدال ریلوے اسٹیشن اور40 کروڑ روپے سے نارووال ریلوے اسٹیشن کو خوبصورت اور جدید بنایاجا رہاہے انہوں نے ریلوے پشاور ڈویژن کی کارکردگی پرعدم اعتماد کرتےہوئے فوری طور پر ریلوے اسٹیشن حسن ابدال کو پشاورکی بجائے راولپنڈی ریلوے ڈویژن کی نگرانی میں دینےکا حکم جاری کیا ۔