خواتین کو صنف نازک کہا جاتا لیکن ویڈیو میں نظر آنے والی ام آسٹریلوی خاتون کے کیا ہی کہنے کہ جنہیں نہ صرف آسمان پر اُڑنے کا شوق ہے بلکہ اس شوق کی تکمیل کے بعد وہ انٹارکٹیکا کے برفانی پہاڑوں پر ونگ سوٹ جمپنگ کرنے والی پہلی خاتون بن گئی ہیں۔
آسٹریلیا سے تعلق رکھنے والی Heather Swanنامی خاتون نے اپنے شوہر کے ساتھ چھوٹے طیارے کے ذریعے براعظم انٹارکٹیکا کے برفیلے پہاڑوں پر پہنچی اور پھر 12ہزار فٹ کی بلندی سے آزادانی چھلانگ لگاتے ہوئے نہ صرف آسمان پر اُڑنے کا خواب سچ کر دکھایا۔
انٹارکٹیکا کے برفیلے پہاڑوں پر ونگ سوٹ فلائنگ کرنے والی پہلے خاتون ونگ سوٹ فلائر بن گئی۔