• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میئر لندن صادق خان کا 1کروڑ پاؤنڈ کی سرمایہ کاری کا اعلان

—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا
—تصویر بشکریہ غیر ملکی میڈیا

برطانوی دارالحکومت لندن کے میئر صادق خان نے 10 ملین پاؤنڈ کی تاریخی اضافی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے، یہ رقم بے گھر افراد پر خرچ کی جائے گی۔

نئے وسائل سے شہر میں بے گھر افراد کے لیے پناہ گاہوں کے مراکز کو بڑھایا جائے گا جو 24 گھنٹے معاونت فراہم کریں گے۔

صادق خان نے کہا ہے کہ آج 10 ملین پاؤنڈ اضافی فنڈ فراہم کر رہے ہیں جو کہ اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری ہے جس سے متاثرہ افراد کی زندگی بہتر بنانے میں مدد ہو گی۔

 انہوں نے واضح کیا کہ ہم سب ایک بہتر لندن کی تعمیر جاری رکھیں گے۔

برطانیہ و یورپ سے مزید