لاہور ( این این آئی) ضلعی انتظامیہ نے مسلم لیگ (ن) کے رہنما و سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے اکائونٹس سے 50کروڑسے زائد رقم حکومت پنجاب کو منتقل کر دی۔ سپریم کورٹ نے آمدنی سے زائد اثاثہ جات کیس میں اسحق ڈارکی جائیداد ضبط کا حکم دیا تھا، اسسلسلے میں نیب نے حکومت پنجاب کو اسحق ڈارکے تمام بینک اکائونٹس اوراملاک کی تفصیلات دیتے ہوئے عدالتی فیصلے پرعملدرآمد کیلئے مراسلہ بھجوایا تھا۔ میڈیا کے مطابق احکامات کی روشنی میں ڈی سی لاہورنے حکومت پنجاب کی جانب سے بینکوں کو مراسلے جاری کئے، جس پربینکوں نے سی آرڈی سی (7) 88 سیکشن کے تحت ڈی سی کو 50کروڑ سے زائد رقم بھجوائی۔ ضلعی انتظامیہ نے یہ رقم 3 پے آڈرزکے ذریعے حکومت پنجاب کو منتقل کی ہے۔واضح رہے کہ اسحق ڈارکی گلبرک کوٹھی پہلے ہی ایل ڈی اے کے ذریعے تحویل میں ہے۔