میگا منی لانڈرنگ اسکینڈل میں پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف علی زرداری ایف آئی اے کےسامنے پیش ہوگئے، ان سے پہلے رہنما پیپلز پارٹی فریال تالپور سے جےآئی ٹی نے ایک گھنٹے تک تفتیش کی تھی۔
بلاول بھٹو جے آئی ٹی کے روبرو پیش نہیں ہوئے وہ اپنے وکیل کے ذریعے جے آئی ٹی کا سوال نامہ حاصل کریں گے۔
جے آئی ٹی کے طلب کرنے پر آصف علی زرداری اور فریال تالپور آج فرداً فرداً پیش ہوئے۔
واضح رہے کہ ایف آئی اے نے 29 جعلی بینک اکاؤنٹس کا سراغ لگایا تھا جن کے ذریعے 35 ارب روپے کی منی لانڈرنگ کی گئی.
اس کیس میں بہت بااثر شخصیات اور بعض بینکوں کے سربراہان کے نام سامنے آئے ہیں، جبکہ چیئرمین پاکستان اسٹاک ایکسچینج حسین لوائی سمیت آصف زرداری کے قریبی ساتھی اور اومنی گروپ کے مالک انور مجید سمیت کئی افراد زیر حراست ہیں۔