14ویں ورلڈ کپ ہاکی کے افتتاحی روز بیلجیم نے کینیڈا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے ہرا دیا، جبکہ بھارت نے جنوبی افریقا کے خلاف پانچ۔ صفر سے کامیابی حاصل کی ۔
بھارت کے شہر بھوونیشور میں کھیلے جارہے ورلڈ کپ ہاکی کے پہلے میچ میں بیلجیم نے کینیڈا کے خلاف تیسرے ہی منٹ میں برتری حاصل کی۔
دوسرے کوارٹر میں کپتان بریلز تھامس نے دوسرا گول داغ کر برتری دگنی کردی جو تیسرے کوارٹر تک برقرار رہی۔
آخری کوارٹر میں پیئرسن مارک نے نے کینیڈا کی طرف سے واحد گول کرکے اسکور دو۔ایک کردیا اور اسی اسکور پر بیلجیم کی جیت کے ساتھ میچ کا اختتام ہوا۔
ایک اور میچ میں میزبان بھارت نے جنوبی افریقا کو آؤٹ کلاس کر دیا۔
بھارت نے میچ میں پانچ گول اسکور کیے، جبکہ جنوبی افریقا کی ٹیم کوئی گول نہ بنا سکی۔
ایونٹ میں جمعرات کو ارجنٹینا کا مقابلہ اسپین سے اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ فرانس سے ہوگا۔