• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جعلی اکائونٹسJITمیں زرداری،فریال کے بیان ریکارڈ،بلاول کیلئے سوالنامہ

کراچی(ایجنسیاں، مانیٹرنگ سیل، جنگ نیوز) منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور نے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہو کر اپنا الگ الگ بیان ریکارڈ کرادیا۔ سابق صدر آصف زرداری سے ایک گھنٹہ 20منٹ جبکہ فریال تالپور سے ایک گھنٹہ تفتیش کی گئی، مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے جعلی اکائونٹس تحقیقات میں بلاول زرداری کو بھی سوالنامہ ارسال کر دیا ہے۔ بلاول بھٹو کی قانونی ٹیم 2 دن میں سوالنامے کا جواب دیگی۔ تفصیلات کے مطابق منی لانڈرنگ کیس میں سابق صدر آصف علی زرداری اور انکی ہمشیرہ فریال تالپور نے اپنا الگ الگ بیان ریکارڈ کراد یا ۔ ایف آئی اے کی جانب سے طلب کیے جانے پر پہلے فریال تالپور دفتر پہنچیں تو ان کی گاڑی کو ہی دفتر کی حدود میں جانے کی اجازت دی گئی۔ذرائع کے مطابق مشترکہ تحقیقاتی ٹیم (جےآئی ٹی) نے ایک گھنٹے تک فریال تالپور سے تفتیش کی۔اس دوارن فاروق ایچ نائیک بھی انکے ہمراہ تھے۔ پیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین اور سابق صدر آصف علی زرداری دن دو بجے جے آئی ٹی کے سامنے پیش ہوئے اور ان سے تقریباً ایک گھنٹے 20 منٹ تک تفتیش جاری رہی۔مبینہ جعلی اکاؤنٹس کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں قائم ہونے والی مشترکہ تحقیقاتی ٹیم نے بلاول زرداری سے 2دن میں جواب طلب کیا ہے۔
تازہ ترین