• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

خضدار اور لورالائی سرکٹ بنچ کو جلد فعال کیا جائے ،میر عطاء اللہ لانگو

کوئٹہ(پ ر)بلوچستان بار ایسوسی ایشن کے سابق جنرل سیکرٹری میر عطاء اللہ لانگو ایڈووکیٹ سپریم کورٹ اور مستونگ بار ایسوسی ایشن کے صدر طارق اسد محمد شہی ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ خضدار اورلورالائی سرکٹ بنچ کوجلدفعال کیا جائے تاکہ علاقے کے عوام کو انصاف ان کی دہلیز پر میسر ہو کیونکہ ان بنچوں کی منظوری آئین کےتحت کی گئی جس پر عمل نہ کرنا آئین کی پامالی ہے انہوں نے چیف جسٹس بلوچستان سے اپیل کی کہ خضدار اور لورالائی بنچ کو جلد ازجلدفعال کیاجائےرہنمائوںنے کہاکہ وکلاء کی فلاح وبہبود اورعوام کو سستے اورجلد انصاف کی جدوجہد جاری رہے گی ہم بلاتفریق خدمت پریقین رکھتے ہیں ۔
تازہ ترین