کوئٹہ ( پ ر) بی ایس او پجارکے مرکزی سیکرٹری اطلاعات عمران بلیدی نے تربت میں غیر معیاری گیس سلنڈر پھٹنے کے نتیجے میں میں 22بچے زخمی ہونے پر افسوس کااظہا رکرتے ہوئے کہاہے کہ واقعہ حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی غیر ذمہ داری کانتیجہ ہے ایک سال کے دوران تربت میں گیس سلنڈر دھماکے کا یہ تیسرا واقعہ ہے جس میں قیمتی جانی نقصان بھی ہوچکاہے اس حوالے سے ذمہ دارحکام کی خاموشی سوالیہ نشان ہے انہوں نے کہاکہ انتظامیہ کو چاہیے کہ وہ معیاری گیس سلنڈر کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھائے لیکن افسوس اس جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ہر واقعہ کے بعد عوامی نمائندے اورانتظامی افسران ہمدردی کرکے اپنی سیاست چمکاتے ہیں جو عوام دشمنی کے مترادف ہے۔