• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ اورگردونواح میں صفائی کی صورتحال بہتر بنانیکا مطالبہ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل پاکستان کلرکس ایسوسی ایشن لوکل گورنمنٹ کے صدر محمد حنیف شاہ جنرل سیکرٹری آصف خان اور چیئرمین عبدالرحمن خلجی نے بیان میں وزیر اعلی جام کمال خان اور صوبائی وزیر بلدیات سردار صالح محمد بھوتانی سے مطالبہ کیا ہے کہ کوئٹہ اور مضافات میں صفائی کی ناقص صورتحال کا نوٹس لیا جائے فائی نہ ہونے کی وجہ سے جا بجا کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہوئے ہیں گرد و غبار سے امراض پھیل رہے ہیں انہوں نے صوبائی حکومت سے مطالبہ کیا کہ سبزل روڈ اسپنی روڈ جوائنٹ روڈ کاسی روڈ سریاب روڈ سمنگلی روڈ جیل روڈ اور دیگر علاقوں میں صفائی کرائی جائے۔
تازہ ترین