اسلام آباد(نمائندہ جنگ)پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کے صدر آصف علی زرداری نے پارٹی کے 51 ویں یوم تاسیس پر مبارکباد دیتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ شہید ذوالفقارعلی بھٹو کے نظریہ اور بینظیر بھٹو شہید کے فلسفہ پر ثابت قدم رہتے ہوئے استحصالی قوتوں کو شکست دینے تک جدوجہد جاری رکھیں گے، پیپلزپارٹی ایک نظریئے کا نام ہے اس نظریئے سے سرشار قیادت اور کارکن ظلم و ناانصافیوں کیخلاف تاریخی جدوجہد کرتے ہوئے بے مثال قربانیوں کی تاریخ رقم کی ہے۔