کچھ لوگوں کو پرانی گاڑیاں رکھنے کا اس قدر شوق ہوتا ہے کہ دہائیاں گزر جانے کے باوجود بھی ان کی گاڑیاںنئی گاڑیوں سے کم نہیں معلوم ہوتیں،لندن میں بھی پرانی گاڑیوںکے شوقین افراد کیلئے ایک ایسی ہی نیلامی منعقد کی گئی جس میں ایک صدی سے بھی قبل کی نایاب گاڑیاں نیلامی کے لئے پیش کی گئی ہیں۔
نمائش میں2.2ملین پاؤنڈ کی بی ایم ڈبلیو، 1924کی جموں کشمیر کے آخری مہاراجہ ہری سنگھ کی نایاب گاڑی Vauxhall 30-98 OE Velox Tourerکی گاڑی بھی شامل ہو گئی ۔
قدیم گاڑیوں میں جیمز بونڈ اسٹائل ایسٹن مارٹن DB5، 1979رولز رائز Phantom VI Limo، مرسڈیز300 SLکا دلکش ماڈل بھی نیلامی کے لئے رکھا گیا ہے جو شائقین کی توجہ کا مرکزبنی ہوئی ہیں۔