کوئٹہ(خ ن)وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی ہدایت پر سپنی روڈ اور نواحی علاقوں میں گندے پانی سے کاشت کی گئی سبزیاں جوکہ انسانی صحت کے لئے انتہائی مضر ہیں کو تلف کرنے کی کارروائی جاری ہے، کمشنر کوئٹہ ڈویژن کی زیرنگرانی جاری کارروائیوں میں گذشتہ روز اسپنی روڈ پر دس ایکڑ کے رقبے پر گندے پانی سے کاشت کی گئی سبزیوں کو تلف کیا گیا اورمٹی کے نمونے حاصل کئے گئے۔