• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈ کپ کے ایک میچ میں جرمنی نے پاکستان کو ایک۔صفر سے شکست دے دی۔

بھارتی شہر بھونیشور میں جرمنی کی جانب سے مارکو نے 36 ویں منٹ میں گول کرکے ٹیم کو برتری دلائی جو کھیل کے آخر تک برقرار رہی۔

ورلڈکپ میں پاکستان ہاکی ٹیم کا یہ پہلا میچ تھا۔ جرمنی اور پاکستان کی ٹیمیں چار سال بعد ایک دوسرے کے مد مقابل آئی تھیں۔

دونوں ٹیمیں آخری بار 2014 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آمنے سامنے آئی تھیں اور جرمنی فاتح رہا تھا۔

پاکستان ہاکی ٹیم نے آخری بار 2012 کی چیمپئنز ٹرافی میں جرمنی کو شکست دی تھی۔

ورلڈکپ 2018 میں پاکستان گروپ ڈی میں شامل ہے جس کو گروپ آف ڈیتھ قرار دیا جارہا ہے، اس میں چار بار کی عالمی چیمپئن پاکستان، تین مرتبہ کی چیمپئن ہالینڈ، دو بار کی عالمی چیمپئن جرمنی اور ملائیشیا کی ٹیمیں شامل ہیں۔

تازہ ترین