• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اہلسنت سے وابستہ تنظیموں کے ذمہ داران و علماء کا مشاورتی اجلاس

حیدرآباد ( بیورو رپورٹ) اہلسنت کے اکابرین‘ ذمہ داران اور کارکنان کے خلاف کی جانے والی کارروائیوں اور گرفتاریوں کے خلاف پاکستان سنی تحریک کے زیر اہتمام اہلسنت سے وابستہ تنظیموں کے ذمہ داران و علماءاہلسنت کا ایک مشاورتی اجلاس پاکستان سنی تحریک حیدرآباد ڈویژنل سیکریٹریٹ میں منعقد ہوا جس میں جمعیت علماءپاکستان،اسلامی انٹرنیشنل ،تحریک پیغام اسلام پاکستان سنی تحریک اور دیگر تنظیموں کے رہنمابھی موجود تھے۔ اجلاس میں کہا گیا کہ ملک بھر میں دیئے جانے والے دھرنوں میں قومی اور انصاف کے اداروں کے خلاف استعمال کی گئی زبان کی ہم سخت الفاظ میں مذمت کرتے ہیں کیونکہ اہلسنت سے وابستہ تنظیموں کے رہنماؤں و اکابرین نے تحریک لبیک پاکستان سے لاتعلقی کا ا علان کیا ہے۔
تازہ ترین