لاہور(سپیشل رپورٹر ) پیپلزپارٹی لاہور کا قافلہ بذریعہ ٹرین سکھر میں پارٹی کے یوم تاسیس کے جلسہ میں شرکت کے بعد واپس پہنچ گیا، خواتین ونگ لاہور کی سیکرٹری اطلاعات شہناز کنول سمیت ایک درجن خواتین جو ٹرین روانہ ہونے کی وجہ سے روہڑی سٹیشن پر پھنس گئی تھیں وہ بھی لاہور واپس پہنچ گئی ہیں۔ پیپلزپارٹی لاہور کے صدر حاجی عزیز الرحمان چن نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کے یوم تاسیس کے جلسہ نے کارکنوں میںنیا جو ش و جذبہ پیدا کر دیا ہے ۔ انھوںنے کہا کہ مہنگائی آسمان کو پہنچ چکی ، بے روزگاری کی وجہ سے غریب عوام کا زندہ رہنا مشکل ہو گیا ، ان حالات میں حکومت یو ٹرن کے ذریعے نہیںچلے گی، آنے والا وقت بلاول بھٹو کا ہے ۔