کوئٹہ (اسٹا ف رپورٹر) تربت گیس سلنڈر دھماکہ میں زخمی ہونے والےمزید ایک اور بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی واقعے میں جاں بحق ہونے والوں کی تعداد سات ہوگئی جن میں ایک ہی گھر کے چار بہن بھائی بھی شامل ہیں ۔لیویزکے مطابق 28 نومبر کو تربت بازار میں ایک دکان میں گیس سلنڈر دھماکہ ہوا تھا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق جبکہ 21افراد زخمی ہو ئے جس میں آٹھ بچے بھی شامل تھے گزشتہ روز کراچی میں زیر علاج مزیدایک بچی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسی ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے والے کر دی گئیں ۔