• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مال روڈپرٹریفک وارڈن سے مزاحمت کرنے والا وین ڈرائیورگرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر)مال روڈپرٹریفک وارڈن سے مزاحمت کرنے والے وین ڈرائیور کوگرفتارکرلیاگیا۔تھانہ کینٹ کوسٹی ٹریفک وارڈن عمران رضا نے بتایا کہ ایم ایچ چوک میں دوران ڈیوٹی ہائی ایس گاڑی نمبرایل ای ایس -626کے ڈرائیورمحمد حیات نے ٹریفک سگنل کی خلاف ورزی کی جس پر اسکوروکااور کاغذات طلب کئے تو مذکورہ ڈرائیورنے گاڑی روڈ میں ترچھی لگا کر ٹریفک بلاک کردی اور کارسرکار میں مداخلت کرتے ہوئے مزاحمت کی ۔ پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرلیا۔
تازہ ترین