سرگودھا کے علاقے ہاتھی چوک میں 15 ماہ کی بچی کو تیزدھار آلے سے قتل کردیا گیا۔
بچی کی والدہ چار ماہ سے ناراض ہو کر میکے میں رہائش پذیر تھی،بچی اپنے باپ مطیع الرحمن اور دادی کے پاس تھی۔
پولیس نے بچی کے چچا،والد اور دادی سے تھانے میں تفتیش شروع کردی۔
ڈی ایس پی ملک عثمان کے مطابق قتل کی وجہ کے اصل محرکات کی تحقیقات کی جارہی ہے۔
پولیس کے مطابق بچی کو ممکنہ طور پر عامل کے کہنے پر قتل کیا گیا،مزیدتفتیش کی جارہی ہے۔