• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

9گھر،دکانیں،پلاٹ،گاڑیاں،ریلوے ملتان کے ریٹائرڈ الیکٹریشن کے خلاف تحقیقات شروع

ملتان(سٹاف رپورٹر) ایف آئی اے نے ناجائز اثاثے بنانے کے الزام میں ریلوے کے ریٹائرڈ ملازم کے خلاف تحقیقات شروع کردیں۔شہری آصف رحمان کی درخواست میں ریلوے ملتان کے ریٹائرڈ الیکٹریشن محمد اشرف پر الزام لگایاگیاہےکہ اس نے ریلوے پاور ہائوس ملتان میں استعمال ہونے والا تیل چوری کیا اور ریلوے دفاتر و سرکاری رہائش گاہوں کے سامان کو خوربرد کیا۔محمد اشرف نے دوران سروس9 گھر، ایک اٹھارہ مرلہ پلاٹ، کمرشل عمارت، دو عدد دکانیں بنانے کے علاوہ 12 عدد ٹریکٹر ٹرالیاں اور ایک کار بھی خریدی ہے۔ایف آئی اے نےانکوائری شروع کردی۔
تازہ ترین